جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومتی کمیٹی کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ملاقات کے دوران ان کی شکایات سنیں اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، حکومتی کمیٹی میں وفاقی وزراء فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی، انیق احمد اور جمال شاہ شامل ہیں۔

سربراہ بی این پی نے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو بلوچستان کے تنازع سے علیحیدہ کر ہی نہیں سکتے۔

چیف کمشنر اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی کمیٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خواتین شرکاء سے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کو تمام قانونی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ان کی ملاقات ویمن پولیس اسٹیشن میں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.