جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میٹا کمپنی فلسطینیوں کے حق میں بولنے والوں کی آواز کو دبا رہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی میٹا فلسطینیوں کے حق میں بولنے والوں کی آوازیں دبا رہی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے ہزاروں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک میٹا کمپنی منظم طریقے سے انسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطین کے بارے میں مواد کو سنسر کر رہی ہے۔

 ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو مسلسل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میٹا کی سنسرشپ فلسطینیوں کی تکالیف دور کرنے کی کوششوں کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.