جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے۔

عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے پاس کاغذات نامزدگی ان کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔

رائے محمد علی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے۔

توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا،

دوسری جانب  ڈی آر او افس اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی لینے اور جمع کروانے کا سلسلہ آج دوسرے روز اختتام پذیر ہو گیا۔

جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، مرکزی مسلم لیگ سمیت آزاد امیدواروں نے آج کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اسلام آباد کے آفس سے آج این اے 46 سے مختلف جماعتوں کے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جبکہ 16 نے کاغذات وصول کیے۔

این اے 47 سے مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے 23 کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ 9 امیدواروں نے فارم جمع کروائے۔

این اے 48 سے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے فارم لیے اور 11 نے جمع کروائے، مصطفی نواز کھوکھر، راجہ عمران اشرف، میاں اسلم، کاشف چوہدری سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آزاد حیثیت سے حلقہ این اے 47 اور 48 کے لیے کاغذات جمع کروائے، دو روز میں این اے 46 سے کل 132 فارم، این اے 47 سے 153 کاغذات نامزدگی جبکہ این اے 48 سے کل 120 فارم وصول کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.