جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، اب عدالت عام انتخابات ملتوی کرنے کے احکامات کیسے جاری کر سکتی ہے؟

درخواست گزار آفتاب عالم کے وکیل نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، افغان مہاجرین کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز بنوا کر ووٹر لسٹوں میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کے باعث عام انتخابات پر سوالات اٹھیں گے، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.