جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چین میں زلزلے سے اموات میں اضافہ

چین کے صوبے گانسو میں زلزلے سے اموات کی تعداد 135 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبے گانسو اور پڑوسی صوبے کنگ ہائی میں 1 ہزار تک افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو حکام کی تیسرے روز بھی امدادی اور تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقے میں آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گانسو میں پیر کی رات 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.