جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم صحیح معنوں میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔

صوابی میں رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رفاقت کا 27 واں سال ہے۔

اسد قیصر  کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ مشن ایک مقصد کے لئے شروع کیا تھا، اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے اس کا سب سے بڑا کردار نواز شریف ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ یہ سارے الائنس بنائیں، ہم اکیلے ان کا مقابلہ کریں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.