جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

علیم خان کی پارٹی ممبران کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی ہدایت

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی ہدایت کردی۔

لاہور سے جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین ہر حلقے میں نامزدگی کے کاغذات فوری طور پر حاصل کریں۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی مخالفین میری مقبولیت سے خائف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدوار درخواستیں جمع کروائیں، ملک بھر میں ہر حلقے کے لیے ممکنہ امیدواران فوری کاغذات حاصل اور جمع کرائیں۔

آئی پی پی صدر نے یہ بھی کہا کہ دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا کسی اور معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے خواتین کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی درخواستیں طلب کی گئی ہے، جس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.