جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ سے آر او کا حلف نہیں لیا گیا

پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر حلف لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں ہوئی، جس شریک ہونے کے باوجود عمر فاروق وڑائچ سے حلف نہیں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر فاروق وڑائچ ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی امان اللّٰہ وڑائچ کے صاحبزادے ہیں۔

عمر فاروق وڑائچ کو ڈیڑھ ماہ قبل ڈپٹی کمشنر وزیر آباد تعینات کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.