وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل تو نہ پہنچتی۔
اسلام آباد میں وزارت آئی ٹی نے ریکارڈ مدت میں پاک حج موبائل ایپ تیار کی اور اس کا اجراء کیا۔
تقریب سے خطاب میں انیق احمد نے کہا کہ موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے، حج سے قبل مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ ایک مرتبہ انسٹال ہونے کے بعد آف لائن بھی کام کرے گی، رہنمائی کے لیے شارٹ کلپس تیار کر کے حجاج کو موبائل ایپ سے بھجوائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی۔
اس موقع پر عمر سیف نے کہا کہ عازمین کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک کی تمام معلومات ایپ میں موجود ہیں۔
این آئی ٹی بی کی تیارہ کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کےلیے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔
Comments are closed.