جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ، پولیس ذرائع

راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کی گئی، جج محمد بشیر فائرنگ سے محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کی گاڑی کے قریب فائرنگ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ہوئی، ہارلے اسٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں مبینہ طور پر فائرنگ کی۔

جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.