جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

 اس حوالے سے حسان نیازی کی والدہ نے کاغذاتِ نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور اس سے متعلق درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں نہ ہی سزا یافتہ ہیں لیکن وہ اس وقت حراست میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کوئٹہ والے مقدمے میں نامزد نہیں، گرفتاری نامعلوم ملزمان میں کی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حسان نیازی کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کر کے کاغذاتِ نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.