جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی کا موسم خشک اور مزید سرد رہنے کا امکان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں مزید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.