
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان نے سپریم کورٹ بارز کے اعلامیوں پر ردعمل دے دیا۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی، اس نوعیت کی خبر غلط ہے۔
ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا آبائی ضلع این اے 182 ضلع سرگودھا میں ہے، جہاں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اضافی نشست پیدا کرنے کی خبر غلط ہے، الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔
Comments are closed.