81 سال سے شادی شدہ جوڑے نے طویل اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 103 سالہ ڈوروتھی والٹر اور 102 سالہ ٹم والٹر دوسری جنگ عظیم کے دوران ملے، اس وقت ان کی عمریں 18 سال تھیں۔
یہ دونوں برطانیہ میں ایک طیارے بنانے کی فیکٹری میں کام کرتے تھے اور انہوں نے اپنی پہلی ملاقات کے 3 سال بعد 21 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس وقت یہ شادی شدہ جوڑا انگلینڈ میں ایک کیئر ہوم میں رہتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ وہ کبھی بحث نہیں کرتے اور جتنا ممکن ہوسکے باہر نکلنا اور گھومنا پھرنا بھی لمبی اور خوشگوار زندگی کی ایک وجہ ہے۔
ڈوروتھی والٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم اتنا زیادہ وقت ساتھ رہیں گے۔
اس جوڑے کی 76 سالہ بیٹی سو ویلیس نے کہا ہے کہ ان کے والدین نے ایک ساتھ بہت اچھی زندگی گزاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی 2 بیٹیاں، 2 پوتے اور 3 پڑپوتے ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی کی 1985ء میں موت واقع ہوچکی ہے۔
Comments are closed.