جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج انتہائی مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی انتہائی منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1156 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 48 پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 64 ہزار سے نیچے آ کر 63 ہزار 948 پر بھی آیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر صرف 1 پیسہ سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہونے کے بعد 283 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.