
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمیں بَلے کا انتخابی نشان ملنا چاہیے۔
پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بَلے کا انتخابی نشان پی ٹی آئی کی مقبولیت کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب کی پارٹی عام پارٹی نہیں ہے، آئین کے مطابق شفاف انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کیے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ہے، پشاور ہائی کورٹ کا کردار اچھا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں پشاور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ پر مکمل بھروسہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدلیہ سے آر اوز لیں۔
Comments are closed.