جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کچھ وکیل سیاسی جماعتوں پر مسلط ہوئے ہیں، اکبر ایس بابر

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے رکن ہیں اور یہ بات عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ وکیل ہیں جو سیاسی جماعتوں پر مسلط کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بلّے کا نشان چھینے جانے پر پہلے ہائی کورٹ، پھر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اکبر ایس بابر  نے مزید کہا کہ تحریک انصاف وہ کٹی پتنگ ہے جسے کروڑ پتیوں کی جانب سے لوٹا گیا، ناانصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.