نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے کویت سٹی میں ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، کویت نے ایسا رہنما کھو دیا جنہوں نے اپنی بصیرت سے اسے خوشحال ریاست میں تبدیل کیا۔
نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم نواف الاحمد الجابر الصباح کو پاکستان کے خیرخواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پاک کویت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.