جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 90 فلسطینی شہید

شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں کم از کم 90 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا کہ انکلیو کی وزارت صحت نے کہا کہ حملوں میں جبالیہ قصبے میں البرش اور علوان خاندانوں سے تعلق رکھنے والے رہائشی بلاک پر حملہ ہوا۔

وفا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

پہلے جواب دہندگان اور مقامی افراد زخمیوں کی تلاش کر رہے تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ مزید لاشیں ملبے کے نیچے ہیں۔

بہت سے زخمیوں کو، جن میں بچے بھی شامل ہیں، کو قریبی طبی مراکز میں لے جایا گیا، جو پہلے ہی مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 90 فلسطینی شہید  ہوگئے۔ حماس اقصیٰ ریڈیو نے بتایا کہ شہاب خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر ایک اور میزائل حملے میں 24 افراد شہید ہوئے۔

گروپ کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ حماس کے اتحادی اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب کا بیٹا بھی شہید والوں میں شامل ہے۔

ایک طبیب نے بتایا کہ شہاب خاندان کے گھر اور آس پاس کی عمارتوں میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے ٹیلی فون پر کہا  کہ ہمیں یقین ہے کہ ملبے کے نیچے شہیدہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن اسرائیلی آگ کی شدت کی وجہ سے ملبے کو ہٹانے اور انہیں نکالنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ۔

دیر البلاح وسطی غزہ میں طبی ماہرین نے بتایا کہ 12 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جب کہ جنوب میں رفح میں، ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم چار افراد شہید ہوئے۔

7 اکتوبر سے غزہ میں تقریباً 19,000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس دن اس کی سرزمین پر 1,147 افراد مارے گئے۔

You might also like

Comments are closed.