جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پرتھ ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، 2 پوائنٹس بھی کٹ گئے

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہونے والی پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹس کاٹ دیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے 2 پوائنٹس کاٹے جانے کے بعد شرح  66 اعشاریہ 67 سے61 اعشاریہ 11 ہو گئی ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرانے کی مرتکب قرار پائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.