جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پولٹری ایسوسی ایشن کا مرغی کی قیمت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کرنے کا مطالبہ

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالخالق نے کہا کہ مرغی کی قیمت مقرر کرنا کمشنر کا ہی کام ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کمشنر مرغی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریں۔

راؤ افضل نے کہا کہ ہماری دکانوں کو جرمانے لگا کر سِیل کیا جاتا ہے، آج ہم نے احتجاجاً اپنے کاروبار بند رکھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ جاری کریں، اپنا کیس عدالت لےجائیں گے، منگل کو دکانیں کھلیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.