جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

افریقی ملک گِنی کےآئل ٹرمینل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک

افریقی ملک گِنی کے آئل ٹرمینل میں دھماکا ہوگیا جس میں تقریباً 8 افراد ہلاک جبکہ 84 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں گِنی کے ایک سینئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے گنی کے دارالحکومت کوناکری میں پیر کی صبح ایک آئل ٹرمینل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 84 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے نے کوناکری کے مرکز میں واقع ضلع کلوم کو ہلا کر رکھ دیا جس سے کئی قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے اُڑ گئے اور سینکڑوں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

واضح رہے کہ گنی تیل پیدا کرنے والا ملک نہیں ہے اور اس ملک کے پاس تیل صاف کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے۔ 

یہ ملک صاف کیا ہوا تیل درآمد کرتا ہے جسے زیادہ تر کلوم ٹرمینل میں محفوظ کیا جاتا ہے اور پھر اسے وہاں سے پورے ملک میں ٹرکوں کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئل ٹرمینل میں دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد بھی آج دھواں اور کچھ شعلے دکھائی دے رہے تھے۔

اس واقعے میں ٹرمینل کو کتنا تقصان پہنچا ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔

اس حوالے سے گنی کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آگ لگنے کی اصل معلوم نہیں، واقعے کی وجہ معلوم کرنے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے ابھی تحقیقات شروع کی جائیں گی کہ کون اس واقعے کا ذمے دار ہو سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.