جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مبینہ کرپشن کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکریٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

گوجرانولا میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی۔

محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.