جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے، سینیٹر ساجد میر

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا۔ 

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ سیاسی و معاشی استحکام کےلیے مضبوط جمہوری حکومت ناگزیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کا اعلان خوش آئند ہے، الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے میں سپریم کورٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔ 

سینیٹر ساجد میر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا امن، تعلیم اور شعور کے پرچار کا بہترین اور آسان ذریعہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.