جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور میں تجاوزات ختم کرنے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت

پنجاب حکومت نے لاہور میں تجاوزات ختم کرنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کر دی۔

 محسن نقوی نے خبردار کر دیا کہ مہلت کے بعد لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.