جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہمیں شکست سے سیکھنا ہو گا: شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہمیں شکست سے سیکھنا ہو گا، آسٹریلوی بولرز نے جس طرح بولنگ کی ہمیں بھی ایسی ہی کرنی چاہیے تھی۔

 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو پر اچھی بولنگ کی، اُمید ہے اگلے میچز میں مزید عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دی ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.