جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 18 کیسز رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 15 ہزار 47 کیسز  رپورٹ ہو چکے ہیں۔

لاہور میں ڈینگی کے 10، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں 2، 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ملتان، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور نارووال میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.