جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے کی الیکشن کمیشن میں 18 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیس کی سماعت 19دسمبر کو ہوگی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.