جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لبوشین کی پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کی انگلی پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوجانے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ لبوشین کی انگلی کا ٹریٹمنٹ کیا جا رہا ہے، انکے اسکین کی رپورٹ کل آئے گی۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ انجری کے باعث لبوشین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکل ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوران مارنوس لبوشین کو دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران انگلی پر خرم شہزاد کی گیند لگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.