جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اپنے ہی لوگوں کو مارنے پر اسرائیلی فوج کیخلاف احتجاج

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اسرائیلی مغویوں کی ہلاکت کے خلاف اسرائیل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے کے خلاف اسرائیلی مغویوں کے اہلخانہ نے تل ابیب میں کریا کے فوجی اڈے کے سامنے احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی قید میں موجود اپنے ہی 3 ساتھیوں کو غلطی سے ہلاک کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

صہیونی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں لڑائی کے دوران 3 قیدیوں کو خطرہ سمجھ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 116 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.