جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عدالت نے پی ٹی آئی کی جمہوریت اور آئین کیخلاف سازش ناکام بنا دی، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت نے تحریکِ انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ  انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی اپیل آرٹیکل 185 کے تحت تیار کی گئی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی، تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.