جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روس کے مختلف حصوں میں برفانی طوفان، نظام درہم برہم

روس کے مختلف حصوں میں برفانی طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے۔ ماسکو میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ برف پڑی۔

برف سے ڈھکی سڑکیں سفید قالین کا منظر پیش کرنے لگیں، روس کے بعض علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے۔ برفانی طوفان 60 سالوں میں ماسکو سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو سکتا ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سڑک پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ماہرین کے مطابق ماسکو میں دسمبر میں ہونے والی برف باری 50 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے جو کہ اس مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ برفباری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.