
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والی فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن نہیں جیت سکے۔
میچ کے بعد گفتگو میں فاطمہ ثناء نے کہا کہ اچھا مقابلہ ہوا، آخری وکٹ لینے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔
فاطمہ ثناء نے میچ میں 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ 4 بیٹر جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد نتالیہ کے ساتھ اچھی پاٹنرشپ لگائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار وکٹیں کم اسکور پر گرنے کے بعد بڑی اننگز کی ضرورت تھی، بیٹنگ وکٹ تھی اگر ہم 280 کرتے تو اچھا رہتا، غلام فاطمہ نے اچھی بولنگ کرکے بڑی امید دلائی۔
اس موقع پر غلام فاطمہ نے کہا کہ اہم موقع پر وکٹیں لے کر میچ میں واپس آئے، آخری وکٹ نے اُنہیں میچ جتوادیا، سیریز ہار گئے ہیں لیکن اگلا میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف غلام فاطمہ نے 10 اوورز میں 47 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.