سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نمٹا دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن میں مقدمے کے بعد منظور قادر کاکا کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، سابق ڈی جی سی بی اے کی ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے منظور کی گئی تھی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منظور قادر کاکا متعلقہ عدالت میں پیش ہو کر الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نسلہ ٹاور کیس میں نامزد ہونے کے بعد ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔
عدالت نے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت نمٹا دی۔
Comments are closed.