جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: سردیوں کی چھٹیوں میں میٹرو بس، اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی

لاہور میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلباء کے مفت سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یہ بات سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں 16 دسمبر سے طلباء کے مفت سفر کی سہولت تا حکمِ ثانی بند رہے گی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرما تعطیلات کے اختتام پر اسکیم کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.