جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ذمے داری امریکا پر ہے، اردوان

ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری پائیدار جنگ بندی کی تاریخی ذمے داری امریکا پر ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غزہ میں طول پکڑتے حملے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

صدر اردوان نے جوبائیڈن سے کہا کہ امریکا اسرائیل کی غیر مشروط حمایت بند کردے تو غزہ میں فوری جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.