جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فیفا نے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ارجنٹینا کے لیونل میسی بھی شامل ہیں۔

فیفا کی اعلان کردہ نامزدگیوں مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کےلیے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی سے کھیلنے والے ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ شامل ہیں۔

فرانس اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے کھیلنے والے کلیان ایم باپے اور امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی اور ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

ویمن پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے اسپین کی ایٹانا بون ماٹی اور جنیفر ہرموسو اور کولمبیا کی لینڈ ا کائی سڈو شامل ہیں۔

سیزن میں بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پیراگوئے کے جولیو اینسکو، برازیل کے گیول ہرمی مدروگا اور پرُتگال کے نونو سینٹوس شامل ہیں۔

لندن میں 15 جنوری کو ہونے والی تقریب میں مجموعی طور پر 11 ایوارڈز دیئے جائیں گے جس میں مینز اور ویمن فٹ بال ٹیم کے بہترین کوچز، مینز اور ویمن فٹ بال ٹیم کے بہترین گول کیپرز کے علاوہ فیفا فین، فیئر پلے اور مینز اور ویمن کی ورلڈ الیون کے ایوارڈز شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.