جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شیر افضل مروت کو 1 ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو 1 ماہ کیلئے 16 ایم  پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا، انہیں آج دوپہر لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرکے باہر نکلے تو جی پی او چوک میں پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لینے کے بعد تھانہ مزنگ منتقل کیا گیا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے 16 ایم پی او کے تحت ان کی ایک ماہ کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کیے اور انہیں تھانہ مزنگ سے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.