چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم نے وفاق میں صوبے کے عوام کی نمائندگی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ حقوق اور نمائندگی کیا ہوتے ہیں پہلے یہ سمجھنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ پورے پاکستان اور چاروں صوبوں کا ہوتا ہے، ہم نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کام کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سب کے حقوق کا خیال رکھا، پارٹی ممبران نے سینیٹ میں صوبے کی بھرپور نمائندگی کی۔
Comments are closed.