بلوچستان کے سرد علاقوں کے طالب علموں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے اسکولز اور کالجز 16 دسمبر سے 75 روز کیلئے بند ہورہے ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق 75 روز تعطیلات کے بعد آئندہ سال یکم مارچ کو یہ تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز کی جانب سے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔
دوسری جانب صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز آئندہ سال یکم مارچ کو کھول جائیں گے۔
Comments are closed.