جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو سے ترک فضائیہ کے جنرل اسماعیل کی ملاقات

ترک فضائیہ کے کمبیٹ کمانڈر جنرل اسماعیل گنیکیا نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ 

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، تربیت اور ہوابازی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فضائیہ کے سربراہ نے فضائی مشق انڈس شیلڈ میں ترک فضائیہ کی شرکت کو سراہا۔ 

بعدازاں ترک فضائیہ کے کمانڈر، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بھی گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.