قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کےلیے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کردی۔ 360 پلیئرز کو 7 مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹ پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اے پلس میں 20، اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں 30 کھلاڑی شامل ہیں۔ ای کیٹیگری میں 50 اور ایف کیٹیگری میں190 کرکٹرز شامل ہیں، پلیئرز کو تین سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
محمد ہریرہ، حسیب اللّٰہ، کامران غلام، صاحبزادہ فرحان کو اے پلس کنٹریکٹ آفر ہوگا۔ عباس آفریدی، علی عثمان، محمد علی، ساجد خان، مبصر خان کو بھی اے پلس کنٹریکٹ کی تجویز ہے۔ اے پلس کے کھلاڑیوں کو ماہانہ تین لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔
اے کیٹیگری میں 2 لاکھ، بی میں ایک لاکھ 85 ہزار، سی میں ایک لاکھ 70 ہزار معاوضےکی تجویز دی گئی ہے۔
ڈی کیٹیگری کو ڈیڑھ لاکھ، ای کو ایک لاکھ جب کہ ایف کو 50 ہزار معاوضہ ملے گا۔
Comments are closed.