جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایس ایس جی سی کا پریزیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

سوئی سدرن کی ٹیم کی پریذیڈنٹ کپ سے دستبرادی پر ترجمان سوئس سدرن نے ایک روز پہلے بیان جاری کیا کہ ان کی ترجیح ملک میں گیس کی فراہمی ہے اس لئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔

میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پریزیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

ہفتے سے شروع ہونے والے فرسٹ کلاس ایونٹ میں ایس ایس جی سی کی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی، سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا۔

اس سے قبل نیشنل بینک، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں۔

ملک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کی بھالی کے بعد ہفتے سے پریزیڈنٹ ٹرافی کا آغاز ہورہا ہے جس میں آٹھ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کررہی ہیں لیکن گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے ایونٹ کے آغاز سے چار روز قبل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے ایونٹ سے دستبردار ہوگئی تھے۔

لیکن دوسرے ہی روز ایس ایس جی سی نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پریزیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کرلیا اور پی سی بی کو بھی اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.