جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فلسطینی بچوں، خواتین پر بمباری، بائیڈن بھی اسرائیل کیخلاف بول پڑے

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم 68ویں روز بھی جاری ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن بھی فلسطینی بچوں اور خواتین پر بمباری پر اسرائیل کے خلاف بول پڑے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل بلا امتیاز بمباری کی وجہ سے اپنی بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دھمکی آمیز پیغام میں الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر کو کوریج کرنے سے روکا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی حمایت میں 153 اور مخالفت میں صرف 10 ملکوں نے ووٹ دیا ہے۔

193 رکنی جنرل اسمبلی میں سے 23 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب نے جنرل اسمبلی میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کو تاریخی دن قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرارداد سے بھرپور پیغام گیا ہے، جارحیت کو روکنے تک ایسے اجتماعی فرض کو انجام دیتے رہنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.