جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

9 رکنی منشیات کے اسمگلرز کا گروہ کوٹ مومن سے گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے 4 خواتین سمیت 9 رکنی منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کو کوٹ مومن سے گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔

بین الصوبائی اسمگلنگ گروہ خواتین کے ذریعے پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا جو ایک خاندان کے بھیس میں کوٹ مومن میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔

اینٹی نارکوٹیکس کی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ایک میٹرک ٹن (1 ہزار کلو گرام سے زائد) منشیات برآمد کی گئی۔

اے این ایف ٹیم نے کوٹ مومن کے قریب 3 گاڑیوں کو تلاشی کے لیے روکا، دورانِ تلاشی گاڑیوں سے مجموعی طور پر 703 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دورانِ تفتیش ملزمان نے کوٹ مومن میں واقع مکان میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف کی ٹیم نے مکان پر بر وقت چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے نتیجے میں گھر سے 398 کلو گرام افیون برآمد کر کے 4 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی نارکوٹکس کے مطابق ملزمان خیبر پختون خوا سے منشیات اسمگل کر کے مذکورہ مکان میں اسٹور کرتے تھے، ملزمان منشیات کو پنجاب کے دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.