انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کورٹ بن چکی ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے محترم برادر مسلم ممالک مودی کو ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔
مقررین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پورے یورپ میں احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی فیصلے کو درست قرار دے کر ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت نے کشمیریوں کی منفرد حثیت کا حق چھین کر بھی بڑا ظلم کیا ہے، مودی سرکار نے اپنی منافقانہ پالیسی کے ذریعے اپنی عدالت کو بھی صحیح فیصلہ کرنے سے روکا ہے، ہم انڈین سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔
مقرین نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت کی دہری پالیسی، دہرا چہرہ، منافقانہ رویہ ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔
احتجاجی پرس کانفرنس میں دیگر رہنماؤں چوہدری شاہین اختر، چوہدری خلیل احمد، چوہدری تنور علی، پاکستانی کمیونٹی سے ایم کے پرویز چوہدری، مبارک جدون، صفدر ہاشمی، چوہدری افضال احمد، چوہدری نوید احمد راجہ طاہر، حافظ معظم، قاری فاروق، احمد فاروقی اور دیگر نے شرکت کی۔
صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم زاہد ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی آگے آئیں اور کشمیر کا مسئلہ حل کروائیں۔
Comments are closed.