جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔

جدید امریکی ہتھیار دورانِ چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے، افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، جس سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، رائفل گرنیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔

ہتھیاروں میں مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.