آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج بھی احتجاج جاری ہے۔
منقسم کشمیری خاندانوں کے افراد نے شہر میں آزادی چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے۔
آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر بھی دھرنے میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔
Comments are closed.