ترکش فٹ بال لیگ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انقرہ گوکو کلب کے صدر نے ریفری کو مکا دے مارا۔
ترکش فٹ بال ایسوسی ایشن نے کلب کے صدر کی طرف سے ریفری کو گراؤنڈ پر مکے مارے جانے کے بعد تمام لیگز کو روک دیا۔
کلب کے صدر فاروق کوکا نے اس حرکت پر ریفری کمیونٹی سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایریمان اسٹیڈیم میں ترکش کلب انقرہ گوکو اور رائزس پور کے درمیان میچ میں انقرہ گوکو کی ٹیم ایک گول کی برتری حاصل تھی، میچ کے 90منٹ مکمل ہوچکے تھے۔ 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیا جس کے آخری منٹ میں رائزس پور نے گول برابر کردیا۔
یہ بات انفرہ گوکو کے باس فاروق گوکا کو ناگوار گزری اور انہوں نے ریفری کو زوردار پنچ دے مارا۔ بھگدڑ مچنے سے ریفری بالیل میلر مزید زخمی ہوئے جس کے بعد طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہان ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ترکیے کے صدر طیب اردوان نے واقعے کی شدید مذمت کی اور ریفری کی جلد صحیت یابی کی دعا کی۔
ترکیہ فٹبال ایسوسی ایشنز نے واقعے کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا یہ ترکش فٹبال کا شرمناک ترین دن ہے جس کے بعد غیر مینہ مدت کے لئے لیگ کے تمام میچز منسوخ کردیے گئے ہیں۔
Comments are closed.