جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج کا لبنان میں فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق سفید فاسفورس بم کا استعمال ان علاقوں میں کیا گیا جہاں عام شہری نہیں تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد حزب اللّٰہ کی لانچنگ سائٹس کو ظاہر کرنا تھا۔

اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفید فاسفورس کا استعمال ماسکنگ کے مقصد کے لیے تھا نہ کہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق حملے کے مقصد کے لیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.